Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پشاور : کارکنوں نے نظر انداز کرنے پر پارٹی سیکریٹریٹ کو تالا لگادیا

پشاور : کارکنوں نے نظر انداز کرنے پر پارٹی سیکریٹریٹ کو تالا لگادیا
December 24, 2016

 پشاور(92نیوز)تحریک انصاف یوتھ  کے کارکنوں پر بھی جیالوں اور متوالوں کا رنگ چڑھ گیا پارٹی قیادت پر کارکنوں کو نظراندازکئے جانے کا الزام عائد کرتے ہوئے پشاور میں پارٹی کے صوبائی سیکریٹریٹ کو ہی تالہ لگادیا ۔ اس موقع پر کارکنوں نے ٹائرجلائے اور نعرے بھی لگائے۔

تفصیلات کےمطابق پشاورکے علاقہ ٹائون میں تحریک انصاف کے صوبائی سیکریٹریٹ کے سامنے ٹائرجلا کرنعرے بازی کرنے والے یہ کوئی اور نہیں بلکہ پی ٹی آئی کے یوتھ ونگ کے کارکن ہیں۔ احتجاج کرنے والے ناراض کارکنوں کا کہنا ہے کہ انہیں پارٹی قائدین مسلسل نظرانداز کررہے ہیں۔

کارکنوں نے پارٹی کےصوبائی سیکریٹریٹ کے مین گیٹ کو تالہ لگایا۔ کہتے ہیں ہماری بات کوئی نہیں سنتا توپھر صوبائی سیکریٹریٹ کی کیا ضرورت ہے۔ پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے ناراض کارکنوں نے خبردار کیا کہ اگران کی آواز نہ سنی گئی تو احتجاج کا دائرہ وسیع کردیا جائےگا۔