Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پشاور: ڈینگی نے ایک بارپھرسراٹھالیا،14 مریض اسپتال پہنچ گئے

پشاور: ڈینگی نے ایک بارپھرسراٹھالیا،14 مریض اسپتال پہنچ گئے
July 19, 2017

 

پشاور(92نیوز)پشاور میں ڈینگی نے ایک بار پھر سر اٹھالیا۔۔ چودہ مریض خیبرٹیچنگ اسپتال پہنچ گئے۔ پانچ کو طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق پشاورمیں ڈینگی کے مرض نے ایک بار پھر سر اٹھالیا۔ خیبرٹیچنگ اسپتال میں ڈینگی کے چودہ مریض لائے گئے۔ اسپتال لائے گئے مریضوں میں زیادہ ترکا تعلق پشاورکے علاقہ تہکال سے ہے جن میں  خواتین اور نوجوان بھی شامل ہیں۔ یسپتال ذرائع کے مطابق پانچ مریضوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا جبکہ باقی مریض تاحال اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ ایک روز قبل ہی ضلع ناظم پشاورنے ڈینگی کا کوئی کیس رپورٹ نہ ہونے کا دعوٰی کیا تھا۔