Saturday, July 27, 2024

پشاور : ڈاکٹروں نے مطالبات منظور نہ ہونے پر کل سے ہڑتال کا اعلان کر دیا

پشاور : ڈاکٹروں نے مطالبات منظور نہ ہونے پر کل سے ہڑتال کا اعلان کر دیا
February 2, 2016
پشاور(92نیوز)خیبرپختونخوا حکومت اور ڈاکٹروں کے درمیان ٹھن گئی  ڈاکٹروں نے مطالبات منظور نہ ہونے پر پشاور کے تینوں تدریسی اسپتالوں میں کل سے ہڑتال کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کےمطابق پشاور کے تین بڑے تدریسی اسپتالوں کو خودمختاری دینے کے معاملے پرخیبرپختونخوا حکومت اور ڈاکٹر ایک بار پھرآمنے سامنے آگئے ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کی تنظیموں کے اتحاد نےاسپتالوں کو خود مختاری دینے،بورڈ آف گورنرز کے قیام اور ڈاکٹروں کے ڈیوٹی اوقات کے حوالےسے مطالبات منظور نہ ہونے پر کل شہر کے تینوں بڑے تدریسی اسپتالوں میں ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔ ڈاکٹروں کے علاوہ نرسنگ سٹاف اور دیگر طبی عملہ بھی ہڑتال میں حصہ لے گا ڈاکٹروں نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے ہٹ دھرمی نہ چھوڑی تو ہڑتال کا دائرہ پورے صوبے تک پھیلا دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پشاور میں اسپتالوں کو خودمختاری دینے کے معاملے پر صوبائی حکومت اور ڈاکٹروں کے مابین تنازعہ کا خمیازہ ایک بار پھر مریضوں کو بھگتنا پڑے گا۔