Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پشاور : پی ٹی آئی کے جلسے سے متعلق وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونیوالا اجلاس بدنظمی کا شکار

پشاور : پی ٹی آئی کے جلسے سے متعلق وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونیوالا اجلاس بدنظمی کا شکار
May 9, 2016
پشاور(92نیوز)پشاور میں پی ٹی آئی کے  جلسے  سے متعلق  وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ہونے والا اجلاس بدنظمی کا شکار ہو گیا، وزیراعلیٰ پرویز خٹک اجلاس چھوڑ کر چلے گئے۔ تفصیلات کےمطابق عمران خان کے آج  ہونے والے جلسے کو کامیاب بنانے کے لئے وزیراعلیٰ ہاؤس میں پارٹی اجلاس ہوا جس میں ضلع کونسلرز نے  حکومت  کی  جانب سے نظر  انداز  کئے جانے پر احتجاج کیا. بلدیاتی  نمائندوں کا کہنا تھا کہ حکومت کو صرف جلسوں کے موقع پر  کونسلرز یاد آتے ہیں صوبائی وزیر شاہ فرمان نے کہا کہ بلدیاتی نظام دینے پر کونسلرز کو ان کا شکرگزار ہونا چاہیے جس پر ناظمین طیش میں آ گئے اور ہاتھا پائی ہوتے ہوتے رہ گئی۔ تلخ کلامی اور بدمزگی بڑھنے پر اجلاس ختم کردیا  گیا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔