Thursday, September 29, 2022

پشاور : پی ٹی آئی  کارکن  تقریب میں گتھم گتھا ہوگئے

پشاور : پی ٹی آئی  کارکن  تقریب میں گتھم گتھا ہوگئے
پشاور(92نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی پشاور میں تقریب کے دوران کارکنوں میں ہاتھا پائی ہوگئی۔۔ خان صاحب کے قریب پہنچنے کی کوشش میں کارکن گتھم گتھا ہوگئے۔ تحریک انصاف کے کارکن بھی دیگرجماعتوں کے ورکرز کے نقش قدم پر چل پڑے۔۔ پشاور میں کلین اینڈ گرین پشاور مہم کی افتتاحی تقریب کے دوران عمران خان نشترہال پہنچے تو۔۔ کارکنوں نے خان صاحب کے قریب پہنچنے کی کوشش کی۔۔ ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش میں پی ٹی آئی کارکنوں کو جنون بڑھنے لگا توایک دوسرے کے گریبان پکڑ لئے۔۔ کارکنوں کی ہاتھا پائی کے باعث تقریب بدنظمی کا شکار ہوگئی۔۔ تحریک انصاف کے چیئرمین جھاڑو اٹھا کر صفائی مہم کا افتتاح کرنےپہنچے تو وہاں پہلے سے موجود کارکن کپتان کے ساتھ تصویر بنانے کےچکر میں باہم دست و گریباں ہوگئے۔۔