پشاور ، پی ٹی آئی کارکنوں نے امیدواروں کے انتخاب کو غلط فیصلہ قرار دے دیا
پشاور (92 نیوز) پشاور میں پی ٹی آئی کارکنوں نے صوبائی اسمبلی کے دو حلقوں کے لئے امیدواروں کے انتخاب کو پارٹی کا غلط فیصلہ قرار دیا ۔ کارکنوں نے پارٹی فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔
پارٹی قیادت کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے پی ٹی آئی پشاور کےکارکنوں نے پی کے 72 اور پی کے 79 کے امیدواروں کے حلقے تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ۔
کارکنوں نے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے فضل الہیٰ کے حق میں مظاہرہ کیا اور پی کے 79 کے لئے امیدوار ناصر موسیٰ زئی نامنظور کے نعرے لگائے۔
کارکنوں نے کہا کہ فضل الہیٰ کا ہوم گراونڈ پی کے 79 ہے، پی کے 72 نہیں، فضل الہیٰ کو ٹکٹ پی کے 79 کا ہی دیا جائے۔