Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پشاور : پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال کی وجہ سے برآمدات بری طرح متاثر

پشاور : پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال کی وجہ سے برآمدات بری طرح متاثر
February 8, 2016
پشاور(92نیوز)پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال اور فلائٹ آپریشن بند ہونے سے پشاور سے دیگر شہروں اور بیرون ملک سبزیوں اور دیگر اشیاء کی ترسیل بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے کارگو ایجنٹس اور ایکسپورٹرز اب پی آئی اے کی بجائے زیادہ کرایوں پر نجی ایئرلائنز کے ذریعے مال کی ترسیل پرمجبور ہیں۔ تفصیلات کےمطابق پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال کے باعث جہاں اندرون و بیرون ملک کے مسافر خوار ہوئے وہیں پی آئی اے کی کارگو سروس کے ذریعے سبزیوں، فروٹ اور دیگر اشیاء کی ترسیل بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ پی آئی اے کارگو سروس پشاور کو مال برداری کے شعبے میں روزانہ لاکھوں روپے کا نقصان ہورہاہے۔ سبزیوں اور دیگر سامان کو مختلف ممالک میں بر آمد کرنے والے ایکسپورٹرز اور کارگوایجنٹس اب پی آئی اے کی بندش کے بعد نجی ائیر لائنز کے ذریعے سامان مہنگے داموں بھجوانے پر مجبور ہیں۔ کارگو ایجنٹس کا کہنا ہے کہ جب سے پی آئی اے کی سروس بند ہوئی ہے سامان پینتیس سے چالیس فیصد مہنگے داموں بھجوانا پڑ رہا ہے۔ وجہ چاہے جو بھی ہو حکومت اور پی آئی اے کے درمیان نجکاری کے حوالے سے جاری رسہ کشی میں عوام اور ایکسپوٹرز پس رہے ہیں۔