Saturday, July 27, 2024

پشاور: پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، ایک سو ستر افراد گرفتار

پشاور: پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، ایک سو ستر افراد گرفتار
April 30, 2016
پشاور (نائنٹی ٹو نیوز) پشاور کے مختلف رہائشی علاقوں میں پولیس نےسرچ آپریشن کے دوران 170 افراد کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ہونے والوں میں غیر قانونی طور پر مقیم 30 افغان باشندے بھی شامل ہیں۔ پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران پشاور کے رہائشی علاقوں حیات آباد، گلبہار، فقیر آباد اور لاہوری میں 80 گھروں کی چیکنگ کی۔ سرچ آپریشن کے دوران 170 مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار افراد میں غیرقانونی طور پر مقیم 30 افغان باشندے بھی شامل ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار افراد سے 7 رائفلیں اور سینکڑوں کارتوس بھی برآمد کر لی گئیں۔