Sunday, January 29, 2023

پشاور: پولیس کارروائی میں 3شدت پسند گرفتار

پشاور: پولیس کارروائی میں 3شدت پسند گرفتار
پشاور(92نیوز)پشاور میں  پولیس  نےایک کارروائی میں 3 شدت پسند وں کو گرفتار  کر لیا ،گرفتار شدت پسندوں  سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کر لیا گیاہے۔ تفصیلات کےمطابق پشاور میں چمکنی پولیس نے شدت پسندوں کے خلاف ایک کامیاب کارروائی میں 3 شدت پسندوں کو گرفتار کر لیا پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار شدت پسندوں  میں ایک مردان اور ایک باجوڑ کا رہائشی ہے تینوں شدت پسندوں کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے پولیس نے کارروائی میں شدت پسندوں سے اسلحہ ،بارودی مواد اور کالعدم تنظیم کا لٹریچر برآمد کرلیا ۔