Sunday, December 4, 2022

پشاور : پولیس وین سڑک کنارے نصب بم کا نشانہ بن گئی‘ 8 پولیس اہلکار زخمی

پشاور : پولیس وین سڑک کنارے نصب بم کا نشانہ بن گئی‘ 8 پولیس اہلکار زخمی
پشاور (92نیوز) پشاور میں گشت میں مصروف پولیس موبائل وین کو سڑک کنارے نصب بم سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 8 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پر 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ peshawar attack تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں نے ایک بار پھر پشاور کو نشانہ بنایا۔ ورسک روڈ پر معمول کے گشت میں مصروف ریپڈ رسپانس فورس کی گاڑی پر سڑک کنارے نصب بم سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 8 اہلکار زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پر 2 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ peshawar attack2 عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے بعد فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس حکام کے مطابق ورسک روڈ پر جاری سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کے باعث اس علاقے کو نشانہ بنایا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 4 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ peshawar attack1 حکام کے مطابق پشاور کے داخلی اور خارجی راستوں کی نگرانی سخت کر دی گئی ہے اور دہشت گردوں کو شہر کے اندر گھسنے سے روکنے میں کافی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔