Friday, September 30, 2022

پشاور: پرائمری سکولز کے بچوں کے درمیان کھیلوں کے مقابلے ،طلبہ کی شاندار کارکردگی

پشاور: پرائمری سکولز کے بچوں کے درمیان کھیلوں کے مقابلے ،طلبہ کی شاندار کارکردگی
پشاور(92نیوز)پشاور کے پرائمری اسکولز کے بچوں کے درمیان کھیلوں کے مقابلے ہوئے  مقابلوں میں طلبہ نےشاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ تفصیلات کےمطابق پشاور کے سرکاری پرائمری اسکولز کے طلبہ کے لئے کھیلوں کا یہ رنگا رنگ میلہ منعقد کیا گیا زرعی یونیورسٹی کے سپورٹس کمپلکس میں پشاور کے دس سرکاری پرائمری اسکولوں کے طلبہ نے مقابلوں میں حصہ لیا کسی نے بوری دوڑجیتی تو کسی نے رکاوٹ والی دوڑ میں حصہ لیا۔ دوستی اسپورٹس میلے کا مقصد اسکول نہ جانے والے طلبہ کو داخل کرانے اور ان میں تعلیم اور اسکول سے لگائو بڑھانا تھا۔ اسپورٹس میلے میں طلبہ نے بھی گہری دلچسپی لی اور مقابلوں کو خوب انجوائے کیا،مقابلے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات تقسیم کرکے ان کی بھرپورحوصلہ افزائی کی گئی۔