Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پشاور : ٹریفک وارڈن نے اپنے ہی آفیسر کا چالان کر دیا

پشاور : ٹریفک وارڈن نے اپنے ہی آفیسر کا چالان کر دیا
February 1, 2016
پشاور(92نیوز)پشاورمیں ٹریفک وارڈن نے قانون سب کےلئے ایک کی اعلٰی مثال قائم کردی فرض شناس ٹریفک وارڈن نے اپنے ہی افسر کا چالان کردیا ایس ایس پی نے وارڈن کو نہ صرف جرمانہ ادا کیا بلکہ دو ہزار روپے کے انعام سے بھی نوازا۔ تفصیلات کےمطابق وہ زمانہ گیا جب بڑی گاڑی یا بڑی شخصیت کی جانب سےٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر پولیس اہلکار اپنی آنکھیں بند کرلیتے۔ پشاور میں  ٹریفک وارڈن نے فرض شناسی کی مثال قائم کرکے ثابت کردیا کہ قانون سب کےلئے برابر ہے۔ خیبرروڈ پرڈیوٹی پرمامور وارڈن عرفان نے سگنل توڑنے پرایس ایس پی ٹریفک کا چالان کرکے دو سو روپے جرمانہ کیا۔ چالان لینے والے افسر ایس ایس پی ٹریفک صادق بلوچ کا کہنا ہے کہ انہوں نے وارڈنز کو چیک کرنے کےلئے سادہ کپڑوں میں ٹریفک قانون کی خلاف ورزی کی۔ ٹریفک وارڈن نہ صرف فرض شناس بلکہ خوش اخلاق بھی ثابت ہوا۔ ٹریفک وارڈن کو ایس ایس پی نے نہ صرف ٹیلی فون کرکے شاباش دی بلکہ دو ہزار روپے انعام بھی دیا۔