Thursday, September 29, 2022

پشاور : نوجوانوں نے موسیقی اور فیشن شو کی محفل سجا لی‘ ماڈلز کے ریمپ پر جلوے

پشاور : نوجوانوں نے موسیقی اور فیشن شو کی محفل سجا لی‘ ماڈلز کے ریمپ پر جلوے
پشاور (92نیوز) پشاورکے نوجوانوں نے موسیقی اور فیشن شو کی ایسی محفل سجائی کہ ہر طرف قوس و قزح کے رنگ بکھر گئے۔ تعلیمی ادارے میں سجی رنگین محفل میں ماڈلز نے اپنی اداﺅں کے جلوے بکھیرے تو نوجوان جھومنے پر مجبور ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں جب امن کی جھلک نظر آئی تو تفریحی سرگرمیاں بھی عروج پر پہنچ گئیں۔ مقامی کالج میں جب ایک فیشن شو میں ماڈلز ریمپ پر جلوہ گر ہوئیں تو تماشائی داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔ فیشن شو کے ساتھ جب موسیقی کی دھنیں سننے کو ملیں تو نوجوان بھی جھومنے پر مجبور ہو گئے۔ فیشن شو ہو یا موسیقی کی محفل زندہ دلان پشاور ایسے موقع پر جو ش و خروش کا مظاہرہ کر کے یہ ثبوت دیتے ہیں کہ دوسروں سے زیادہ فن کے دلدادہ ہیں۔