Saturday, July 27, 2024

پشاور ، نواحی علاقے میں بچوں کی لڑائی نے سات افراد کی جان لے لی

پشاور ، نواحی علاقے میں بچوں کی لڑائی نے سات افراد کی جان لے لی
July 24, 2018
پشاور (92 نیوز) پشاور کے نواحی علاقے میں میرا سوڑیزئی میں فریقین میں فائرنگ سے چھ سگے بھائی جاں بحق جبکہ والد زخمی ہو گیا۔ دوسرے فریق کا ایک شخص جاں بحق ہوا۔ فائرنگ کرنے والے دو ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔ بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے۔ پشاور کے نواحی علاقے سوڑیزئی میں بچوں کے درمیان جھگڑے نے شدت اختیار کر لی اور بڑوں کے درمیان مسلح تصادم کی شکل اختیار کر گیا۔ دونوں مخالف گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس سے ایک فریق کے چھ افراد موقع پرجاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والے افراد سگے بھائی بتائے جاتے ہیں جن میں ایک کی عمر چودہ سال ہے جبکہ ان کا والد زخمی ہوا۔ فائرنگ سے مخالف فریق کا ایک شخص بھی جاں بحق ہوا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نےموقع پر پہنچ کر فائرنگ کرنے والے دو افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ لاشیں اور زخمی شخص کو پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔