Saturday, July 27, 2024

پشاور: نشتر ہال میں محفل موسیقی میں روایتی رقص کو کتھک کا تڑکا، حاضرین کی داد

پشاور: نشتر ہال میں محفل موسیقی میں روایتی رقص کو کتھک کا تڑکا، حاضرین کی داد
January 31, 2018

پشاور (92 نیوز) ہر سو پریشان کر دینے والی خبروں اور گھٹن زدہ ماحول میں موسیقی کی محفل جمے تو شائقین پورے جوش و جذبے سے شرکت کرنے امڈ آتے ہیں۔ پشاور میں منعقدہ موسیقی کی تقریب کو زندہ دل نوجوانوں نے خوب انجوائے کیا۔

روح کو تڑپا دینے والی خبروں کی بھرمار میں ماحول گھٹن زدہ ہوجائے تو ایسے میں باذوق طبقہ تفریح کے لئے ترس جاتا ہے۔ پشاور کے نشتر ہال میں ساز و آواز کے نام سے موسیقی کی محفل سجی تو منچلوں نے بھی دل کھول کر اسے انجوائے کیا۔

محفل میں لوگری روایتی رقص کو کھتک کا تڑکا لگایا گیا تو حاضرین نے فنکار کو خوب داد دی۔

محفل موسیقی کا مقصد فوک موسیقی کی بھولی بسری آوازوں سے ایک بار پھر نئی نسل کو روشناس کرانا تھا۔