Saturday, July 27, 2024

پشاور: نجی یونیورسٹی میں دوروزہ فن فیئر ، طلبا نے ثقافتی رنگ بکھیر دیئے

پشاور: نجی یونیورسٹی میں دوروزہ فن فیئر ، طلبا نے ثقافتی رنگ بکھیر دیئے
April 22, 2017
پشاور(92نیوز)پشاور کی نجی یونیورسٹی میں دو روزہ  فن فیئر سجا تو طلبا نے تفریح کے ساتھ ساتھ خیبرپختونخوا کی ثقافت کے رنگ بکھیر دیئے ۔ تفصیلات کےمطابق پشاور کی نجی یونیورسٹی میں رنگا رنگ تفریحی میلہ منعقد ہوا تو طلبا نے بھی  ہاتھ لگنے والے تفریح کے اس موقع کا بھرپور لطف اٹھایا۔ فن فیئرمیں طالبات میوزیکل چئیرسے لطف اندوز ہوئیں تووہیں اساتذہ نے بھی اپنا نشانہ آزمایا۔ فن فئیرمیلے میں طلبا نے جہاں روایتی اتنڑ سے محفل کی رونقیں بڑھائیں، مختلف پراجیکٹس میں طلبہ نے گہری دلچسپی لی جبکہ روایتی کھانوں کے اسٹالز پرطلبہ نے لذیذ کھانوں کا لطف اٹھایا۔ تفریحی میلے میں آئے ہوئے نوجوانوں نے تعلیمی اداروں میں مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اس طرح کے میلوں کے انعقاد کو تفریح کا بہترین ذریعہ قراردیا۔