Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پشاور: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو دوست قتل

 پشاور: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو دوست قتل
July 16, 2015
پشاور(92نیوز)پشاور میں نامعلوم افراد نے دو دوستوں کو قتل کر دیا، دونوں دوست نماز کی ادائیگی کے لئے مسجد جارہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا یہ افسوسناک واقعہ چارسدہ روڈ پرکشور آباد میں اس وقت پیش آیا جب دو گہرے دوست سترہ سالہ عاطف اکبر اور بائیس سالہ بلال نماز  فجر کی ادائیگی کے لئے مسجد جارہے تھے دونوں جیسے ہی اپنے گھروں سے نکلے تو گھر سے کچھ فاصلے پر نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے دونوں موقع پر چل بسے ۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے واقعے کی ابتدائی تفتیش شروع کر دی گئی ہے ورثاء نے  رپورٹ میں کسی کوملزم  نامزد نہیں کیا ہے۔