Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پشاور : نامعلوم افراد کی فائرنگ‘ حساس ادارے کے افسر سمیت 2 افراد جاں بحق

پشاور : نامعلوم افراد کی فائرنگ‘ حساس ادارے کے افسر سمیت 2 افراد جاں بحق
August 1, 2016
پشاور (92نیوز) پشاور کے علاقہ یکہ توت میں وزیرباغ روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے آئی بی انسپکٹر جاں بحق ہو گیا۔ فائرنگ سے زخمی ہونے والا لڑکا بھی اسپتال میں دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں حساس اداروں اور پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔ حساس ادارے کے اہلکار کو نشانہ بنانے کا تازہ واقعہ تھانہ یکہ توت کے علاقہ وزیرباغ روڈ پر پیش آیا جہاں کرسچیئن قبرستان کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس سے ایک چالیس سالہ شخص موقع پر جاں بحق جبکہ پندرہ سالہ لڑکا زخمی ہوا۔ IB officer killed in quetta   جاں بحق ہونے والے کی شناخت آئی بی انسپکٹر عثمان گل کے نام سے ہوئی۔ واقعہ میں زخمی ہونے والا پندرہ سالہ افتخار لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔ یاد رہے کہ پشاور میں اس سے قبل بھی سکیورٹی فورسز اور پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔