Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پشاور میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 30 روپے کا اضافہ

پشاور میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 30 روپے کا اضافہ
May 14, 2020
پشاور (92 نیوز) پشاور میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 30 روپے کا اضافہ ہو گیا۔ فائن آٹے کے تھیلے کی قیمت ایک ہزار 40 روپے تک پہنچ گئی۔ خیبر پِختونخوا حکومت نے ملوں کو گندم کی فراہمی تو روک د ی ہے مگر محکمہ خوراک کا دعوی ہے کہ سٹاک میں ایمرجنسی کے لئے 35000 میٹرک ٹن آٹا موجود ہے۔ ان کے بقول لوکل مل مالکان  مارکیٹ سے خریداری کر سکتے ہیں ، لیکن خیبر پختونخوا کی اپنی گندم نے اب مارکیٹ میں آنا ہے ۔ لوکل ملوں میں پسائی کم ہونے کا اثر لوکل مارکیٹ پر پڑنے لگا ہے۔ پنجاب نے بھی خیبر پختونخوا کو گندم کی ترسیل پر پابندی لگا دی ہے ۔ ڈیلروں کے مطابق پابندی برقرار رہی تو آٹے کی قیمت مزید بڑھ سکتی ہے۔