پشاور میں گاڑی کی رکشہ کو ٹکر ، دوافراد جاں بحق

پشاور ( 92 نیوز) پشاور کے علاقے باڑہ روڈ پر گاڑی اور رکشے میں ٹکر سے دو افرا جاں بحق جب کہ 14 شدید زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کےمطابق باڑہ روڈ پر بے قابو گاڑی اور رکشہ میں ٹکر سے دو افراد موقع پر ہی جاں بحق اور چودہ شدید زخمی ہو گئے۔
حادثے کےباعث گاڑی نہر میں گر گئی جبکہ رکشے کو بھی نقصان پہنچا ، ریسکیوعملے نہر میں گرنے والی گاڑی سے زخمیوں کو نکالا اور لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا۔
جاں بحق افراد رکشہ میں سوار تھے ، ڈاکٹرز کے مطابق پانچ افراد کی حالت تشویشناک ہے ۔