Saturday, October 1, 2022

پشاور میں گاڑی کا سی این جی سلنڈر پھٹنے سے 11افراد زخمی ہوگئے

پشاور میں گاڑی کا سی این جی سلنڈر پھٹنے سے 11افراد زخمی ہوگئے

پشاور (92 نیوز) چارسدہ روڈ پرگاڑی کا سی این جی سلنڈر پھٹنے سے 11افراد زخمی ہوگئے، دھماکے سے گاڑی تباہ ہوگئی اور سی این جی اسٹیشن کو بھی نقصان پہنچا۔

پشاور کے علاقہ چارسدہ روڈ پر واقع سی این جی اسٹیشن پر پک اپ میں گیس بھری جارہی تھی کہ اس دوران اچانک زوردار دھماکا ہوگیا۔ دھماکے سے سی این جی اسٹیشن پر موجود 11افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق 11زخمیوں کو پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ دیگر کو موقع پر طبی امداد دی جا رہی ہے۔