Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پشاور میں کانگو وائرس خطرناک صورتحال اختیار کرنے لگا

پشاور میں کانگو وائرس خطرناک صورتحال اختیار کرنے لگا
October 13, 2015
پشاور (92نیوز) صوبائی دار الحکومت پشاور کے دو بڑے تدریسی ہسپتالوں افغانستان سے لائے جانے والے کانگو کے مریضوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جس سے پاکستان میں بھی اس مرض کے پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے جبکہ اب تک خیبرپختونخوا اور فاٹا کے 5 مریض اس مرض میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے ہسپتالوں میں کانگو کے مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھنے لگی ہے۔ صرف 2 ہسپتالوں میں اس مرض کی شکایت لے کر 26 مریض پہنچ گئے جن میں 11 افراد موت کی آغوش میں چلے گئے۔ جو مریض ہسپتال میں داخل ہیں وہ موت و حیات کی کشمکش میں ہیں۔ زیادہ تر مریض افغانستان سے آتے ہیں جبکہ پاک افغان سرحد پر سکریننگ نہ ہونے کے باعث معاملہ مزید سنگین ہو گیا ہے۔ کانگو وائرس کی منتقلی میں دیر نہیں لگتی مگر حکومت کی بے بسی کے کیا کہنے۔ اب تک صوبائی دارا لحکومت میں قائم تدریسی ہسپتالوں میں آئسولیشن وارڈ تک قائم نہیں ہو سکا اور نہ ہی سکریننگ کا کوئی انتظام ہو سکا ہے۔ پشاور کے ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کے لیبارٹری ٹیسٹ کے لئے صوبہ بھر میں کوئی انتظام موجود نہیں۔ زیادہ تر مریض مرض کی تصدیق سے قبل ہی دم توڑ دیتے ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔