Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پشاور میں ڈاگ شو کا اہتمام ،شوقین افراد کی بڑی تعداد میں شرکت

پشاور میں ڈاگ شو کا اہتمام ،شوقین افراد کی بڑی تعداد میں شرکت
January 6, 2019
پشاور ( 92 نیوز) پشاور میں ڈاگ شو کا اہتمام کیا گیا تو شوقین افراد کی بڑی تعداد امڈ آئی، مختلف نسل کے کتوں نے کیٹ واک کر کے شائقین کو خوب محظوظ کیا۔ چائنیز شیڈ زو،جرمن شیفرڈ،الاسکن ہسکی اور بل ڈاگ سمیت تقریباً سب ہی  نایاب نسل کے پالتو کتوں کو پشاور کے بریڈ ڈاگ شو میں لایا گیا ، جہاں اعلی و نایاب نسل کے کتوں نے کیٹ واک کی۔ چائینز شیڈ زو نے بریڈ شو کا میلہ لوٹا ، جس کی معصومیت نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کر دی۔ شو میں بچے تو بچے، بڑوں نے بھی لی خوب دلچسپی، کتوں کے میلے میں وہ بچوں سے بھی زیادہ گم ہو گئے۔ محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے منعقدہ کتوں کی پہلی نمائش پر لائیو سٹاک حکام کو موقع ملا  تو انہوں نے کتے پالنے والوں کو مفت اور مفید مشورے بھی دے ڈالے ۔