پشاور میں نومنتخب کونسلر اپنی ہی گولی لگنے سے جاں بحق

پشاور (92 نیوز) پشاور کے علاقہ سوڑیزئی میں نومنتخب کونسلر اپنی ہی گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔
زکریا خان جیت کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کر رہے تھے کہ اپنی ہی گولی سے جان گنوا بیٹھے۔ محمد زکریا تحصیل کونسل چمکنی کے علاقہ موسی زئی (ون) سے جنرل کونسلرمنتخب ہوے، تعلق جے یو آئی ف سے تھا۔
پشاور میں بلدیاتی الیکشن کے دوران کئی ناخوشگوار واقعات رونما ہوئے۔