Saturday, July 27, 2024

پشاور میں نئی بم پروف چوکیوں کا افتتاح کر دیا گیا

پشاور میں نئی بم پروف چوکیوں کا افتتاح کر دیا گیا
March 19, 2018

پشاور ( 92 نیوز ) پشاور میں نئی بم پروف چوکیوں کا افتتاح کر دیا گیا۔ چوکیوں کا افتتاح آئی جی خیبر پختونخوا پولیس نے کیا۔ آئی جی آئی جی خیبرپختونخوا پولیس نے کہا کہ تمام چوکیاں فاٹا سےمتصل بارڈرزپربنائی گئی ہیں ۔

قبائلی علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز کے بعد دہشت گردوں کی کمرٹوٹ گئی ہے   تاہم بچے کھچے امن دشمن بندوبستی علاقوں کو پہنچ کرکارروائی کرتے ہیں۔

 خیبرپختونخوا پولیس نے ان شرپسند عناصر کے بندوبستی علاقوں میں داخلہ روکنے کےلئے فاٹا سے متصل ایریا میں 31 بم بروف چوکیاں قائم کردی ہیں۔ آئی جی خیبرپختونخوا نے متنی میں ایسی ہی بم پروف چوکی کا افتتاح کردیا۔

آئی جی خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ 8 بم پروف چوکیوں میں پولیس اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں، یہ چوکیاں دہشت گردی کی بندوبستی علاقوں کو منتقلی روکنے میں مددگارثابت ہوں گی۔

آئی جی پولیس خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ پشاور ایئرپورٹ پر واچ ٹاور کا کام جلد مکمل کرلیا جائے گا۔