Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پشاور میں مویشی منڈیاں سجنا شروع ہو گئی

پشاور میں مویشی منڈیاں سجنا شروع ہو گئی
August 6, 2018
پشاور (92 نیوز) عید قربان کے موقع پر پشاور میں بھی مویشی منڈیاں سجنا شروع ہو گئی ہیں مگر شدید گرمی اور پھر جانوروں کی قیمت سن کر شہریوں کا پارہ اور ہائی ہو جاتا ہے۔ منڈیوں میں مختلف نسل کے خوبصورت اور فربہ جانور پہنچا دیئے گئے ہیں۔ پشاور کی منڈیوں میں پانی کا کوئی انتظام ہے اور نہ ہی دھوپ سے بچنے کا انتظام مگر مویشیوں پر ٹیکس برابر لیا جا رہا ہے۔ غضب کی گرمی میں آسمان سے باتیں کرتی قیمتیں سن کرخریداروں  کا پارہ مزید چڑھ جاتا ہے۔ بیوپاریوں کے مطابق منڈیوں میں انتظامات نہ ہونے کے باعث جانور کم ہیں جس سے قیمتیں زیادہ ہو گئی ہیں۔