Wednesday, September 18, 2024

پشاور میں مقیم شاہ رخ خان کی کزن نورجہاں بھی انتخابی دنگل میں کود پڑیں

پشاور میں مقیم شاہ رخ خان کی کزن نورجہاں بھی انتخابی دنگل میں کود پڑیں
June 10, 2018
پشاور (92 نیوز) بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان کا خاندان بھی پاکستانی سیاست میں سرگرم ہو گیا۔ پشاور میں مقیم شاہ رخ خان کی کزن، گاما بانساں والے کی صاحبزادی نور جہاں بھی انتخابی دنگل میں کود پڑیں۔ پشاور کے حلقہ پی کے 77 سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا۔ نورجہاں کہتی ہیں خواتین کے حقوق اور علاقے کے مسائل کےحل کے لئے میدان سیاست کا انتخاب کیا ہے۔ نورجہاں بالی وڈ اسٹار اپنے کزن شاہ رخ خان سے ملنے کئی بار بھارت بھی گئیں۔ نورجہاں نے کہا کہ صرف شاہ رخ ہی نہیں بلکہ پشاور سے تعلق رکھنے والے دیگر بالی وڈ اسٹارز بھی ان کے اس فیصلے سے خوش ہوں گے۔ تاریخی قصہ خوانی بازار سے ملحقہ شاہ ولی قتال میں طویل عرصے سے رہائش پذیر پشاور کے شہریوں کی جانی پہچانی شخصیت اور سماجی رہنما مرحوم گاما بانساں والابھی کئی بار انتخابات میں حصہ لے چکے ہیں۔