Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پشاور میں مسلم لیگ ن کا کنونشن، خواتین کو معاوضہ دیکر تقریب میں لانے کا انکشاف

پشاور میں مسلم لیگ ن کا کنونشن، خواتین کو معاوضہ دیکر تقریب میں لانے کا انکشاف
July 9, 2017

پشاور(92نیوز)سیاسی جماعتوں کے جلسوں اور تقریبات میں کرائے کے ورکرز لانا کوئی نئی بات نہیں مگر پشاور میں مسلم لیگ ن کا خواتین کنونشن اختتام پذیر ہوا تو تقریب میں شریک خواتین کی ایک بڑی تعداد ایم این اے طاہرہ بخاری کے گرد جمع ہو گئیں اور رقم کا مطالبہ کیا۔

تفصیلات کےمطابق ایک زمانہ تھا جب سیاستدان جلسوں کو کامیاب  کرانے کے لئے غریبوں کو لالچ دے کر جلسہ گاہ لایا کرتے تھے۔ پشاور میں مسلم لیگ ن ایک قدم آگے بڑھی اور کسی جلسے نہیں بلکہ خواتین کنونشن کے لئے کرائے کی ورکرز حاصل کر لیں۔ کنونشن سے صوبائی صدر امیر مقام نے خطاب کیا اور چلتے بنے۔ ہال میں موجود خواتین کو ایم این اے طاہرہ بخاری فرداً فرداً ایک ایک ہزار تھماتی رہیں۔ طاہرہ بخاری کے بقول خواتین کو کنونشن میں آنے کا کرایہ دیا گیا، کنونشن میں شمولیت کے عوض اس رقم کو ٹی اے ڈی اے کا نام دیں یا پھر کرائے کا، مسلم لیگ ن نے کرائے کی ورکرز خواتین لانے کی روایت زندہ کر دی ہے،