Thursday, February 9, 2023

پشاور میں مدرسہ کرکٹ لیگ کا آغاز ،12ٹیموں کی شرکت

پشاور میں مدرسہ کرکٹ لیگ کا آغاز ،12ٹیموں کی شرکت
پشاور( 92 نیوز) پشاور میں پہلی بار مدرسہ کرکٹ لیگ کا آغاز ہو گیا، چار روزہ ٹورنامنٹ میں خیبر پختونخوا کے مختلف مدارس سے 12 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں ،  سابق لیگ سپنر مشتاق احمد اور سابق فاسٹ بالر محمد اکرم نے مدرسہ کرکٹ لیگ کے افتتاح میں شرکت کر کے تقریب کو رونق بخشی۔ ملک کی تاریخ میں اپنی نوعیت کے پہلے ٹورنامنٹ مدرسہ کرکٹ لیگ کا افتتاح  پشاور میں ہو گیا، دینی مدرسوں کے لئے مخصوص  اس ٹورنامنٹ میں خیبر پختونخوا کے مختلف مدارس سے ڈیڑھ سو سے  زائد کھلاڑیوں پر مشتمل 12 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ افتتاحی تقریب میں شامل سٹار کرکٹرز سپنر مشتاق احمد اور فاسٹ باؤلر محمد اکرم نے ٹورنامنٹ کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا۔ افتتاحی روز کھیلے جانے والے میچز میں مدرسہ کے طلبہ نے بھر پور صلاحیتوں کا اظہار کیا۔ مدرسہ کرکٹ لیگ کے انعقاد کا مقصد دینی طلبہ کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ ان کی صلاحیتوں کو نکھارنا ہے۔