پشاور میں ماسک نہ پہننے پر بی آر ٹی اسٹیشن میں سکیورٹی گارڈ اور نوجوان میں ہاتھا پائی
پشاور (92 نیوز) پشاور میں ماسک نہ پہننے پر بی آر ٹی اسٹیشن میں سکیورٹی گارڈ اور نوجوان میں ہاتھا پائی ہوئی۔ اسٹیشن میں موجود شہریوں نے نوجوان کی درگت بنا دی۔
سکیورٹی گارڈ اور نوجوان کا بھی ایک دوسرے پر تشدد دیکھنے میں آیا۔ بی آر ٹی حکام نے نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔