Wednesday, October 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پشاور میں قیمتی پتھروں اور جواہرات کی نمائش

پشاور میں قیمتی پتھروں اور جواہرات کی نمائش
October 10, 2015
پشاور (92نیوز) خیبرپختونخوا قدرتی وسائل سے مالامال ہے اور یہاں سے نکلنے والے قیمتی پتھروں اور سنگ تراشوں کی بنائی ہوئی اشیاءکو پانچ سال بعد نمائش کےلئے سجادیاگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے پہاڑوں سے نکلنے والے قیمتی پتھروں سے بنائی ہوئی اشیاءاور جواہرات کو پشاور کے نشتر ہال میں سجا دیا گیا ہے۔ نمائش کا مقصد صوبے کے عوام اور بیرون ملک سے آنے والے سیاحوں کو قیمتی پتھروں سے روشناس کرانا ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ صوبے کے تمام اضلاع میں پائے جانے والے قیمتی پتھروں کو نمائش کےلئے رکھا گیا ہے۔ قیمتی پتھروں کے شوقین حضرات اور تاجروں نے نمائش میں گہری دلچسپی لی۔ ان کا کہنا تھا کہ قیمتی پتھروں کے کاروبار کے فروغ اوربیرون ملک برآمد کرکے زرمبادلہ کمایا جاسکتا ہے۔ نمائشوں کے انعقاد سے جہاں لوگوں کو خیبرپختونخوا سے نکلنے والے قیمتی پتھروں کے بارے میں آگاہی حاصل ہوئی وہیں ان کی تراش خراش کرکے انہیں خوبصورت شکل دینے والے کاریگروں کے کمال فن کو دیکھنے کا موقع ملا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔