Friday, February 3, 2023

پشاور میں عید کے موقع پر 3 پشتو فلمیں ریلیز کی گئیں

پشاور میں عید کے موقع پر 3 پشتو فلمیں ریلیز کی گئیں
پشاور ( 92 نیوز) پشتو فلموں کے شائقین کےلئے بڑی عید پر  اس بار بھی 3 نئی پشتو فلمیں ریلیز ہو رہی ہیں۔ ہرسال کی طرح اس بار بھی بڑی عید پر پشتو فلموں کے شائقین کی تفریح کا پورا انتظام ہے ، اس بار بھی عید پر 3  نئی پشتو فلمیں ریلیز کی جارہی ہیں جن میں ’’رقیبانولہ درشن‘‘،’’داگندا گیرو گندا گیر‘‘ ، ’’بدعملو بد عملہ‘‘  شامل ہیں۔ نئی ریلیز ہونے والی فلموں کی کاسٹ میں پشتو کے مشہور اداکار جہانگیر خان، شاہد خان، ارباز خان،عجب گل اور ببرک شاہ شامل ہیں۔ پشتو فلموں کے شائقین کا کہنا ہے کہ وہ ایک بار پھر اپنے پسندیدہ ہیروز کو اس عید پر بھی ایکشن میں دیکھنے کے منتظر ہیں۔