پشاور (92 نیوز) عید کے روز سینما گھروں کی بھی رونقیں لوٹ آئیں۔ پشتو کی تین نئی فلمیں ریلیز ہوئیں تو فلم بینوں نے بھی خوب پزیرائی کی۔ معاشرتی موضوعات پر بننے والی فلمیں شائقین کی دلچسپی کا مرکز بنے رہے۔
قربانی، اس کے بعد گوشت سے بنے مزے مزے کے پکوان، ان مراحل کے بعد باری آئی تفریح کی تو پشاور میں لوگوں کی بڑی تعداد نے پردہ سیمیں کا رخ کر لیا۔ فلم بین عید کے لئے ریلیز ہونے والی فلموں سے خوب لطف اندوز ہوئے۔
عید کے لئے پشتو کی تین نئی فلمیں جرم و سزا، لمبے اور شڈل زلمے ریلیز ہوئی ہیں، تینوں فلمیں روایتی مار دھاڑ سے ہٹ کر معاشرتی موضوعات پر بنائی گئی ہیں جنہیں شائقین نے خوب پذیرائی بخشی۔
عید پر پشاور کی سنیما گھروں میں فل ہاؤس نے ثابت کر دیا کہ اگر اچھے موضوعات پر بامقصد فلمیں بنائی جائیں تو شائقین بھی بڑی تعداد داد دینے میں پیچھے نہیں رہتے۔