Friday, September 30, 2022

پشاور میں سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی

پشاور میں سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی
پشاور ( 92 نیوز) پشاور میں سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی  ، شہر کی گلیاں اور سڑکیں سیاسی پارٹیوں کے جھنڈوں اور پوسٹرز سے سج گئی ، دوسری جانب جگہ جگہ سیاسی پارٹیوں کے دفاتر کھل گئے ہیں جہاں خوب رونق لگی رہتی ہے ۔ کارکنان انتخابات کی تیاری میں مصروف دکھائی دیتے ہیں جبکہ  سیاسی دفتروں  میں کہیں ڈھنڈے مشروبات چل رہے ہیں تو کہیں کارکنوں کی کھانوں سے تواضع ہو رہی ہے۔ امیدواروں کے پوسٹرز اور پارٹیوں کے جھنڈوں نے شہر کی گلیوں کو رنگین بنا دیا ہے، صرف جماعتی امیدوار ہی نہیں آزاد امیدواروں نے بھی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ امیدواروں کی جانب سے انتخابی مہم رات گئے تک جاری رہتی ہے۔ الیکشن میں اب چند ہفتے ہی رہ گئے ہیں، آنے والے انتخابات کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ اس میں دوسروں سے زیادہ نوجوان دلچسپی رکھتے ہیں اس لئے گلی گلی اور کوچے کوچے وہ سیاسی محفل جمائے رکھتے ہیں۔