Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پشاور میں سال نو کے موقع پر فیشن شو کا انعقاد

پشاور میں سال نو کے موقع پر فیشن شو کا انعقاد
January 1, 2019
پشاور ( 92 نیوز) پشاور میں نئے سال کے آغاز پر فیشن شو کا انعقاد کیا گیا، فیشن شو میں جہاں ماڈلز نے خوبصورت ملبوسات زیب تن کر کے حسن کے جلوے بکھیرے وہیں  نوجوان گلوکاروں نے بھی دھنوں پر آواز کا جادو جگا کر نوجوانوں کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔ نئے سال کی آمد پر پشاور میں ماڈلز نے فیشن شو میں ریمپ پر واک کیا تو رنگوں کی بہار آ گئی، جھلملاتے پہناوؤں کے ساتھ آنے والی ماڈلز جادو کر گئیں ۔ ماڈلز نے ریمپ پر خوب جلوے بکھیرے، پارٹی اور عروسی ملبوسات کی نمائش موسم کی مناسبت سے کی گئی جبکہ حضرات کے ملبوسات کو مغربی رنگ دے کر پیش کیا گیا تو حاضرین نے خوب داد دی۔ فیشن شو کو موسیقی کا تڑکا لگا تو میلے میں مزید رنگ بھر گئے، صرف فیشن شو ہی نہیں نئے سال کی آمد پر میوزک کنسرٹ میں معروف گلوکاروں نے سروں کے تار چھیڑے تو نوجوان جھومے بغیر نہ رہ سکے۔ اہلیان پشاور نے بھی اس موقع پر  دل کھول کر نئے سال کی خوشیاں منائیں، کہیں رقص تو کہیں موسیقی کی دھنوں پر حاضرین نے جھوم کر خوب ہلا گلا کیا۔