پشاور میں دھند کے باعث ایم ون موٹر وے بند

پشاور (92 نیوز) پشاور میں دھند کے باعث ایم ون موٹر وے بند کر دی گئی۔
موٹرے وے حکام کے مطابق موٹر وے کو رشکئی کے مقام پر ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔ مردان سے پشاور آنے والے مسافر جی ٹی روڈ کا استعمال کریں، دھند کم ہوتے ہی موٹر وے کو کھول دیا جائے گا۔