Tuesday, September 27, 2022

پشاور میں دولہا کو کرنسی نوٹوں کے ہار پہنانا ایک خاص رسم

پشاور میں دولہا کو کرنسی نوٹوں کے ہار پہنانا ایک خاص رسم

پشاور (92 نیوز) پشاور میں دولہا کو کرنسی نوٹوں کے ہار پہنانا ایک خاص رسم ہے۔ 
پشاور میں شادیوں کا سیزن شروع ہوا تو کرنسی نوٹوں کے ہاروں کی مانگ بھی بڑھ گئی۔ نوٹوں کا ہار دولہا کو رشتہ داروں اور دوستوں کا بہترین تحفہ ہوتا ہے۔ کرنسی نوٹوں کو مختلف سائز اور قیمت کے ہار میں ہر کوئی اپنی استطاعت کے مطابق تیار کرواتا ہے۔
کبھی یہ ہار پاکستانی کرنسی نوٹوں سے تیار کئے جاتے تھے لیکن اب یہ ہار ڈالر، ریال، درہم اور دینار سے بھی تیار ہونے لگے ہیں۔
کرنسی نوٹوں کے ہار تیار کرنے والے کہتے ہیں کہ چھوٹے پاکستانی نوٹ ختم ہونے کے باعث ان ہاروں کی فروخت میں کمی ضرور آئی ہے لیکن یہ رسم ختم نہیں ہوئی۔