پشاور میں خواتین کی عید کی تیاریوں میں تیزی
پشاور (92 نیوز) رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ شروع ہوتے ہی پشاور میں بھی خواتین نے عید کی تیاری تیز کردی۔
عید کے موقع پر خوبصورت اور منفرد نظرآنے کے شوق میں خواتین ملبوسات کی تیاری میں بھی خاصی محتاط رہتی ہیں۔
نئے ڈیزائن اوراچھی سلائی دونوں کی تلاش میں سرگرداں خواتین کو نوک جھونک کے ساتھ ساتھ درزیوں کے نخرے بھی اٹھانا پڑتے ہیں۔
عید کی آمد کے ساتھ ہی لیڈیز ٹیلرز کے تو جیسے وارے نیارے ہوجاتے ہیں۔
کہتے ہیں ایک تو عید اوپر سے لوڈشیڈنگ اوپر سے خواتین کی کپڑوں کے ڈیزائن سے متعلق طرح طرح کی فرمائشیں پریشان کر دیتی ہیں۔
خواتین نے کہا کہ عید کی آمد کے ساتھ ہی لیڈیز ٹیلرز نے بھی اپنے ریٹس میں اضافہ کر دیا ہے ۔
سادہ سلائی 600 سے لیکر 1000 روپے تک ڈیزائن اور ایمرجنسی سلائی 1000 سے لیکر 2000 تک وصول کررہے ہیں۔