Saturday, August 20, 2022

پشاور میں تیز آندھی اور بارش سے 35 افراد جاں بحق اور100زخمی

پشاور میں تیز آندھی اور بارش سے 35 افراد جاں بحق اور100زخمی
پشاور(92نیوز)پشاورمیں تیزآندھی اوربارش کے باعث عمارتیں گرنےسے پینتیس افرادجاں بحق اور سو سے زائدزخمی ہوگئے ہیں جبکہ چارسدہ میں مسجدکی چھت گرنےسےایک نمازی جاں بحق ہواہے۔ بارش رحمت خداوندی میں شمارہوتی ہےلیکن جب تیزہواساتھ مل جائے تو طوفان کی صورت اختیار کرلیتی ہے۔ پشاورمیں ستر کلومیٹر کی رفتار سے چلنے والی آندھی اوربارش نے کئی عمارتوں کو زمین بوس کردیااورکئی افراد کی جان بھی لے لی۔ عمارتوں کے ملبے تلے دب کر35ہلاک اورمتعددافرادزخمی بھی ہوئے،زخمی ہونےوالوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کولیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل  کر دیا گیاہےدوسری طرف چارسدہ میں تیزآندھی اوربارش کےباعث مسجدکی چھت گرنےسے  ایک نمازی جاں بحق ہوگیاجبکہ دیگر علاقوں میں  متعددافراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔