پشاور میں تھانہ چمکنی کی حدود میں 7 افراد کا قاتل گھر کا سربراہ نکلا
پشاور (92 نیوز) پشاور میں تھانہ چمکنی کی حدود میں 7 افراد کا قاتل گھر کا سربراہ نکلا۔ ملزم نے غیرت کے نام پر بیوی اور بچوں کو قتل کر دیا تھا۔
پشاورکے علاقہ پھندو روڈ پر ایک ہی خاندان کے سات افراد کو موت کے گھاٹ اتارنے والے کو پولیس نے دھر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم اسی کنبے کا سربراہ ہے جس نے غیریت کے نام پر ایک نہیں سات قتل کئے۔ ملزم ابراہیم نے اپنی اہلیہ ، تین بچوں ، چچازاد اسکی اہلیہ اور اس کے ایک دو سالہ بچی کو قتل کیا۔
پولیس کے مطابق ملزم ابراہیم نے خود ہی واقعہ کی ایف ائی ار نامعلوم ملزم کے خلاف درج کروائی تھی تاہم تفتیش کے بعد پولیس نے سراغ لگا کر ملزم کو ٹریس کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے ابتدائی تفتیش میں اعتراف جرم بھی کر لیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے ایک قتل چھپانے کے لئے پورے خاندان کو قتل کیا۔ گرفتاری کے بعد پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔