Saturday, July 27, 2024

پشاور میں بارشوں سے تباہی اور ہلاکتوں کے بعد وزیر اعلی پرویز خٹک منظر عام پر آگئے

پشاور میں بارشوں سے تباہی اور ہلاکتوں کے بعد وزیر اعلی پرویز خٹک منظر عام پر آگئے
April 27, 2015
پشاور(ویب ڈیسک)پشاور میں بارشوں سے تباہی اور وزیراعلٰی خیبرپختونخوا کا دھرنے میں ڈانس کے تذکرے لوگ ابھی بھولے نہیں تھے کہ ایک بار پھر تباہی آئی اور پرویزخٹک لاپتہ ہوگئے۔ اکیس گھنٹوں کے بعد منظرعام پر آئے تو میڈیا نے آڑے ہاتھوں لیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا لاؤ لشکر کے ہمراہ لیڈی ریڈنگ اسپتال پہنچے زخمیوں کی عیادت کی لیکن میڈیا سے گفتگو میں چبھتے سوالات پر بھڑک اٹھے کہتے ہیں اپنی مرضی سے اسپتال آئے ان کا اپنا پروگرام ہے کسی کے کہنے پر نہیں چلتے۔ زخمیوں کی عیادت کیلئے تاخیر سے پہنچنے کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا وہ ڈاکٹر نہیں اسپتال صرف زخمیوں سے ہمدردی کیلئے آئے کیونکہ وہ امدادی کاموں کی نگرانی کر رہے تھے۔ پرویز خٹک سیاسی الزام تراشی سے بھی باز نہ آئے کہتے ہیں پرویز رشید کو اتنی ہی فکر ہے تو خود پشاور پہنچ جاتےجہاں جہاں ضرورت ہے حکومتی عہدیدار پہنچ چکے ہیں۔ ارکان اسمبلی اور وزراء نے بھی  اسپتال کا دورہ کیا ہے،وزیراعلیٰ پختونخوا نے غریب عوام کو آس دلائی کہ  نقصانات کا تخمینہ لگارہے ہیں، جو گھر تباہ ہوئے انھیں پھر تعمیر کیا جائے گا۔