Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پشاور میں ایف آئی اے کی کارروائی، حج اسکینڈل میں ملوث اہم ملزم گرفتار

پشاور میں ایف آئی اے کی کارروائی، حج اسکینڈل میں ملوث اہم ملزم گرفتار
January 26, 2021

پشاور (92 نیوز) پشاور میں ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے حج اسکینڈل میں ملوث اہم ملزم گرفتار کرلیے۔

سال 2019 کے حج اسیکنڈل میں پرائیویٹ حج ٹور آپریٹر ملزم شاہد علی نے 190 افراد کو حج پر بھجوانے کے لیے کروڑوں روپے وصول کیے تھے۔ ملزم حج کے ایام میں دفتر بند کرکے غائب ہوگیا تھا۔

ایف آئی اے اور مقامی پولیس نے حیات آباد فیز 6 میں گھر پر چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کیا۔

ملزم نے اعترافِ جرم کرتے ہوئے بتایا کہ حاجیوں سے رقم لے کر حامد کمال نامی ٹریول آپریٹر کے اکاؤنٹ میں جمع کرائی تھی۔

پرائیویٹ ٹور آپریٹر ملزم شاہد اور اس کے ساتھیوں کے خلاف ایف آئی آر انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل میں 9 ایف آئی آر درج ہوئی تھیں۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔