Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پشاور میں آسمانی بجلی گرنے سے 17رکشے، 2 موٹر سائیکل رکشے اور ٹیکسی جل کر راکھ

پشاور میں آسمانی بجلی گرنے سے 17رکشے، 2 موٹر سائیکل رکشے اور ٹیکسی جل کر راکھ
September 3, 2015
پشاور (92نیوز) پشاور میں گزشتہ رات آندھی اورطوفانی بارش نے تباہی مچا دی۔ گھروں کی چھتیں گرنے سے بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق اور پچیس زخمی ہو گئے۔ قاضی کلے میں آسمانی بجلی گرنے سے ٹیکسی سٹینڈ تباہ اور بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات پشاور اور نواحی علاقوں میں طوفان اوربارش نے چند منٹوں میں تباہی مچا دی۔ آندھی کے باعث سائن بورڈ اکھڑ گئے جبکہ نواحی علاقوں میں گھروں کی چھتیں اور دیواریں گرگئیں۔ جھگڑا اور پھندو کے علاقوں میں گھروں کی چھتیں منہدم ہونے سے دو بچیاں جاں بحق ہو گئیں۔ ارمڑ میں گھر کی چھت گرنے سے ماں اور 2 بچے لقمہ اجل بن گئے۔ پشاور کے علاقہ قاضی کلے میں آسمانی بجلی گرنے سے ٹیکسی سٹینڈ میں آگ لگ گئی۔ سٹینڈ میں کھڑے 17 رکشے، دو چنگ چی اور ایک ٹیکسی جل کر خاکسترہوگئے۔ آندھی کے باعث نواحی علاقوں میں بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا جبکہ کھڑی فصلوں کو بھی نقصان پہنچا۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق دیواریں گرنے اور سائن بورڈ اکھڑنے سے 25 افراد زخمی ہوئے۔