Thursday, September 29, 2022

پشاور: میوزیکل شوکاانعقاد،مقامی گلوکاروں نےفن کامظاہرہ کیا

 پشاور: میوزیکل شوکاانعقاد،مقامی گلوکاروں نےفن کامظاہرہ کیا
پشاور(92نیوز)کے پی کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں انسانی حقوق کی تنظیم کے زیراہتمام نوجوانوں کے لئے منعقدہ میوزیکل شو میں مقامی گلوکاروں نےفن کا مظاہرہ کیا تو حاضرین نےجھوم اٹھے نوجوانوں نے رقص کرکے امن کی بحالی کا جشن منایا ۔ تفصیلات کےمطابق پشاورمیں قدرے امن آیا تو نوجوانوں کی تفریح کے مواقع بھی بڑھ گئےپشاور کے نشتر ہال میں انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم کے زیراہتمام میوزیکل شو میں خیبرپختونخوا کے فنکاروں بختیا ر خٹک ،ستارہ یونس اور سمیع خان  نے اپنی خوبصورت آواز کا جادو جگایا۔ محفل میں پشتو موسیقی کے بادشاہ  رباب کی مدھر دھنیں چھڑیں تو نوجوان خود پر قابو نہ رکھ سکے اورجھوم جھوم کر شہر میں امن کی بحالی کا جشن منایا۔ شرکاء کا کہنا تھا اس طرح کی تقریبات سے انہیں گھٹن زدہ ماحول سے نکل کر انجوائے کرنے کا موقع ملتا ہے تقریب میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے محفل کی رونق خوب بڑھائی۔ پشاور میں بڑھتی ثقافتی سرگرمیاں امن کی بحالی کا پیغام ہیں ان تقریبات سے شہر کی رونقیں لوٹ آئی ہیں۔ music t