Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پشاور مویشی منڈی میں نوسربازجعلی نوٹ تھما کر اصلی دنبہ لے گیا

پشاور مویشی منڈی میں نوسربازجعلی نوٹ تھما کر اصلی دنبہ لے گیا
August 11, 2018
پشاور( 92 نیوز) مویشی منڈیوں میں قربانی کے جانوروں کےخریدار ہی نہیں بلکہ بیوپاری بھی نوسربازوں کی ہاتھ کی صفائی کا شکار ہوسکتے ہیں ،  پشاور کی مویشی منڈی میں فراڈیا جعلی نوٹ تھما کر دنبہ لے گیا۔ کرامت نے نو ماہ تک پال پوس کربڑا کیا دنبہ منڈی میں فروخت کرنے لایا کہ  نوسرباز آئے  بچے کو اکیلا دیکھا 28 ہزار روپے کے جعلی نوٹ تھمائے اور دنبہ لے کر نو دو گیارہ ہوگئے۔ مویشی منڈیوں میں جہاں خریداروں کو محتاط  رہنے کی ضرورت ہے وہیں بیوپاریوں کو بھی نوسربازوں سے ہوشیار رہنا پڑے گا۔