Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پشاور: مون سون کی ایک ہی بارش نے ڈبلیو ایس ایس پی کی کارکردگی کا پول کھول دیا

پشاور: مون سون کی ایک ہی بارش نے ڈبلیو ایس ایس پی کی کارکردگی کا پول کھول دیا
July 15, 2017

پشاور(92نیوز)پشاورمیں مون سون کی ایک ہی بارش نے صفائی اور نکاسی آب کے ذمہ دار ادارے ڈبلیو ایس ایس پی کی کارکردگی کا پول کھول دیا۔ تاریخی چوک یادگارمیں جمع ہونے والا پانی تین دن بعد بھی نہ نکالا نہ جاسکا۔

تفصیلات کےمطابق مون سون کی بارشوں کا آغاز ہوا ہی تھا کہ پشاور میں صفائی اور نکاسی آب کے ذمہ دار ادارے ڈبلیو ایس ایس پی کی کارکردگی کا پول کھل گیا چند منٹ کی بارش سے جہاں شہر بھر کی سڑکیں اور گلیاں تالاب کا منظر پیش کرتی رہیں وہیں تاریخی چوک یادگار کی بیسمنٹ بھی پانی سے بھر گئی۔ تین دن گزرنے کے بعد بھی ڈبلیو ایس ایس پی نکاسی آب کا انتظام نہ کرسکی۔ جس سے تاجروں اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے تمام متعلقہ اداروں کو شکایت کی لیکن کوئی بھی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں سرکاری اداروں سےمایوس تاجروں نے اپنی مدد آپ کے تحت نکاسی آب کا انتظام کیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈبلیو ایس ایس پی کے شہر میں نکاسی آب اور صفائی کے بڑے بڑے دعوے کھوکھلے نکلے۔ چوک یادگار میں جمع پانی ادارے اور ٹائون انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔