Saturday, July 27, 2024

پشاور: مشکوک گاڑی میں سوار نوجوان گرفتار، 2فرار، اسلحہ برآمد

پشاور: مشکوک گاڑی میں سوار نوجوان گرفتار، 2فرار، اسلحہ برآمد
February 19, 2017

پشاور (92نیوز) پشاور موٹر وے ٹول پلازہ پر مشکوک گاڑی نے پولیس کی دوڑ لگوا دی۔ لانگ ڈرائیو پر جانے والے 3 دوستوں کو موٹر وے پولیس نے رکنے کا اشارہ کیا تو وہ خوفزدہ ہو کر بھاگ نکلے، 92 نیوز نے پولیس کی فائرنگ اور گاڑی کے فرار ہونے کی فوٹیج حاصل کر لی۔ کار سوار کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق موٹر وے پر مشکوک گاڑی نے موٹر وے اور مقامی پولیس کی دوڑیں لگوا دیں۔ گاڑی نے مشکوک طریقے سے یوٹرن لیا تو موٹر وے پولیس الرٹ ہو گئی اور گاڑی کا پیچھا شروع کر دیا۔ موٹر وے پولیس کے مطابق گاڑی مراٹھی انٹرچینج پر ایک شخص کو اتار کر موٹر وے سے اتر گئی۔

مجاہد نامی نوجوان کو پولیس نے گرفتار کر لیا تو معاملے کا ڈراپ سین ہو گیا۔ گرفتار نوجوان کے مطابق وہ اپنے دوست خان محمد اور ایک لڑکی سمیت لانگ ڈرائیو پر جا رہے تھے کہ موٹر وے پر یو ٹرن لینے کے بعد پولیس نے ان کا پیچھا کیا تو گھبرا کر انہوں نے رخ بدل لیا۔

موٹر وے پولیس نے گاڑی کو مشکوک سمجھ کر اس پر فائرنگ کی مگر وہ فرار ہو گئے۔ پولیس نے گاڑی سے اترنے والے نوجوان مجاہد کو گرفتار کر لیا جبکہ گاڑی کی تلاش جاری ہے۔