Saturday, July 27, 2024

پشاور ،مسلم لیگ ن کے جلسے میں شدید بد نظمی ،متوالے گتھم گتھا

پشاور ،مسلم لیگ ن کے جلسے میں شدید بد نظمی ،متوالے گتھم گتھا
February 4, 2018

پشاور ( 92 نیوز ) سابق وزیر اعظم نواز شریف نا اہل ہونے کے بعد پہلی بار جلسہ عام سے خطاب کرنے پشاور پہنچے تو شدید بد نظمی بھی دیکھنے میں آئی، ایک جانب متوالے  ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہوئے تو دوسری جانب کھانے پر بھی ٹوٹ پڑے ۔

پشاور میں پاکستان مسلم لیگ ن کے جلسے میں بد نظمی میں کی انتہا ہو گئی، کارکنوں نے ایک دوسرے کو خوب مکے مارے، مکوں سے کام نہیں چلا تو ڈنڈے بھی برسائے گئے ۔  کئی نوجوان آپس میں مشت و گریبان ہوئے اور سٹیج کے قریب پہنچنے کے لئے خوب ہاتھا پائی کی۔

کارکنوں کے لئے کھانا پہنچا تو  کسی سے رہا نہ گیا، بجائے اس کے کہ اپنی باری کا انتظار کرتے  کھانے والی گاڑی پر وہ ٹوٹ پڑے، جس کے ہاتھ جو آیا لوٹ کر لے گیا۔

بد نظمی کے یہ مناظرسٹیج پر بھی دیکھے گئے، میاں نواز شریف اور مریم نواز سٹیچ پر چڑھے تو ہر طرف دھکم پیل دیکھنے میں آئی۔