Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پشاور : مسلم لیگ ن کا جلسہ کرکے پی ٹی آئی کی ریلی ناکام بنانے کی کوشش

پشاور : مسلم لیگ ن کا جلسہ کرکے پی ٹی آئی کی ریلی  ناکام بنانے کی کوشش
August 7, 2016
پشاور(92نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے پشاور سے تحریک احتساب کا آغاز کر دیا ہے جبکہ مسلم لیگ ن نے پشاور ہی میں جلسہ منعقد کر کے پی ٹی آئی ریلی کو ناکام بنانے کی کوشش کی، خیبر پختونخوا کے دو شہروں کوہاٹ اور اکوڑہ خٹک میں لیگی کارکنوں نے  مظاہرے کر کے پی ٹی آئی کارکنوں کے راستے بند کر دیئے۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے احتساب تحریک کا آغاز پشاور سے ہو گیا تو مسلم لیگ ن نے بھی عرصہ دارز کے بعد پشاور میں میدان سجا لیا، وزیراعظم کے مشیر امیر مقام نے دلہ زاک روڈ جلسے کا اہتمام کیا اور پی ٹی آئی ریلی کو ناکام بنانے کے لئے لوگوں سے جلسے میں جوق در جوق شرکت کی اپیل کی۔ دھرنے نہیں کام چاہیے کے نام سے ہونے والا یہ جلسہ پی ٹی آئی ریلی کو تو ناکام نہیں بنا سکا مگر یہ تاثر ضرور دیا گیا کہ پی ٹی آئی کی تحریک سے پاکستان مسلم لیگ ن خوفزدہ ہے۔ اس کا اظہار کوہاٹ اور اکوڑہ خٹک میں پی ٹی آئی ریلی کے راستے روک کر کیا گیا۔ کوہاٹ میں لیگی کارکنوں نے آئل ریفائنری کی کرک سے کوہاٹ منتقلی کے حق میں مظاہرہ کیا اور انڈس ہائی وے کو بلاک کر دیا، کوہاٹ سے آنے والے پی ٹی آئی کارکنوں کو ریلی میں شرکت کرنے سے روکنے کے لئے انڈس ہائی وے کو بلاک کر دیا۔