Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پشاور : مسجد اور کلیسا ساتھ ساتھ ، ہر کسی کو مکمل مذہبی آزادی

پشاور : مسجد اور کلیسا ساتھ ساتھ ، ہر کسی کو مکمل مذہبی آزادی
February 1, 2016
پشاور(92نیوز)پاکستان اقلیتوں کے لئے ایک محفوظ ملک ہے اس کی مثال پشاور میں دیکھنے کو ملتی ہے جہاں   مسجد اور کلیسا ساتھ ساتھ  ہیں اور ہر کسی کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے ۔ تفصیلات کےمطابق مسجد اور کلیساء ساتھ ساتھ بین المذاہب ہم آہنگی کی یہ خوبصورت مثال کئی عشروں سے پشاور صدر میں قائم ہےمسجد درویش اور چرچ ساتھ ساتھ ہونے کے باوجود دونوں مذاہب کی عبادت پر کبھی کوئی اثر نہیں پڑا مسیحی برادری کا کہنا ہے کہ وہ نہ صرف اپنے آپ کو محفوظ سمجھتے ہیں بلکہ انہیں پوری مذہبی آزادی حاصل ہے۔ صرف مسجد اور کلیسا ہی ساتھ ساتھ نہیں پشاور میں سکھ اورہندو برادری بھی خود کو آزاد محسوس کرتی ہے۔ ہندو اپنے مذہبی تہوار مکمل آزادی اور بے خوف ہوکر مناتے ہیں بلکہ مسلمان بھی ان تہواروں کے دوران ان کا بھرپور ساتھ دیتے ہیں۔ اقلیتی برادری کا کہنا ہے کہ انھیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے اور وہ اسی مٹی میں پید ا ہوئے اور اسی مٹی کی خاطر جاں  بھی دیں گے۔